آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی

0

پیرس(یواین آئی) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ مغربی ممالک اب تک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں یہ مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے خیال میں انتہائی مشکل حالات میں بھی یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی غیر معمولی رہی۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بہت زیادہ ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس نے ہتھیارحاصل کرنے کے طریقے تلاش کر لیے ہیں جبکہ یہ آنے والے دنوں میں مزید مشکل ہو سکتا ہے اس لیے ہمیں اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے ۔واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے مغربی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین میں ہتھیار، گولہ بارود اور رقوم کی بھرمار ہوئی۔امریکہ نے گزشتہ مہینے 350 ملین ڈالرزکے فوجی سازوسامان کی منظوری دی تھی تاکہ یوکرین کی حکومت کو حملہ سے لڑنے میں مدد ملے ، واضح رہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج تھا۔دریں اثنا، یوروپی یونین نے بھی یوکرین کو کل 500 ملین ڈالرز ہتھیاروں کی خریداری اور ترسیل کے لیے مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کے حامی ممالک انہیں ہتھیار کیسے سپلائی کریں گے ، یہ سب سے اہم ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS