یوکرین میں پھنسے ہوئے شہریوں کیلئے راہداری کھولنے پر اتفاق :ارینا ویریشچک

0

کیف(یو این آئی) یوکرین کے سومی میں پھنسے ہوئے ہوئے ہندوستانی طلبہ کو محفوظ راہداری نہ ملنے پر ہندوستان کی طرف سے تشویش ظاہر کرنے کے ایک دن بعد یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ویریشچک نے کہا کہ انسانی راہداری منگل کے روز کھل جائے گی۔محترمہ ویریشچک نے کہا کہ سومی شہر کے لیے ایک انسانی کوریڈور کا آغاز کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بات پر روسی وزارت دفاع نے ICRC کو لکھے گئے خط میں باضابطہ طور پر اتفاق کیا ہے ۔ یعنی انسانی راہداری کھولنے پر ریڈ کراس اور ہم دونوں کے ساتھ اتفاق کیا گیا تھا، ہمارے پاس دستاویزی ثبوت بھی ہیں۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان اور چین کے شہریوں سمیت تمام شہریوں کو سومی سے پولٹاوا پہنچایا جائے گا۔ سومی میں 500 سے زیادہ ہندوستانی طلبہ پھنسے ہوئے ہیں۔ روس کی جانب سے سومی میں عارضی جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے اعلان کے باوجود طلبہ کو وہاں سے نہیں نکالا جا سکا ہے ۔محترمہ ویریشچک نے صبح 7 بجے (مقامی وقت) پر جنگ بندی کا اعلان کیا تاکہ لوگ انسانی راہداری کے ذریعے سومی سے نکل کر جا سکیں۔ دوسری جانب روس کی جانب سے یوکرین میں پھنسے شہریوں کے انخلاکے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری فراہم کرنے کے لیے عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ہندوستانی طلبہ کو منگل کو سومی سے پولٹاوا لے جایا جا رہا ہے ۔انڈین ورلڈ فورم کے صدر پنیت سنگھ چنڈوک نے ٹویٹ کیاکہ یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے اور یوکرین ریڈ کراس کے تعاون سے تقریباً 700 ہندوستانی طلبا کو سومی سے پولٹاوا منتقل کیا جا رہا ہے ۔ یوکرین کے سومی میں پھنسے ہندوستانیوں کو نیک خواہشات۔ ان کی سلامتی اور جلد واپسی کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج آپریشن گنگا کے تحت یوکرین میں ہندوستانی سفارت خانے اور یوکرین ریڈ کراس کے تعاون سے ہندوستانیوں کو سومی سے پولٹاوا بھیجا جا رہا ہے جو کہ ایک بہت بڑی کوشش ہے ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہر کوئی پولٹاوا جا رہا ہے ۔ ایشور ا ان تمام لوگوں کو سلامت رکھے جو ان کی مدد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی طلبا کا انخلا ایک دن بعد ہوا جب ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ مشرقی یوکرین کے سومی میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے میں مدد کی اپیل کی تھی جہاں زبردست گولہ باری کی اطلاع ملی ہے ۔ ہندوستان نے پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں بھی اس معاملے کو اٹھایا، گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ روس اور یوکرین دونوں سے بار بار درخواستوں کے باوجود سومی میں پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء کے لیے ایک محفوظ راہداری نہیں بنائی گئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS