ایل پی جی سلنڈر اوردودھ کی قیمتوں میں اضافہ بے حسی کی انتہا:راہل

0

عوام کی تکلیف سے حکومت کو کوئی مطلب نہیں

نئی دہلی (یو این آئی) : کانگریس نے کہا ہے کہ 5ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے آخری دور سے پہلے ہی حکومت نے ایل پی جی سلنڈر اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عام عوام کے تئیں بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ، لیکن پارٹی اس کے خلاف تحریک چلا کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائے گی۔مسٹر گاندھی نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ ’ ایل پی جی کی قیمت ایک بار پھر بڑھا کر مودی حکومت نے ایک بار پھریہ صاف کر دیا ہے کہ اسے عام لوگوں کی تکالیف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ آج ایل پی جی، کل پٹرول ڈیزل‘۔
دریں اثنا کانگریس کی ترجمان الکا لامبا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے کہا کہ بی جے پی کا مقصد صرف الیکشن جیتنا رہتا ہے اور اسے عوام کی حالت زار کی کوئی پروا نہیں ہوتی ہے۔ الیکشن شروع ہونے سے پہلے اس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی، لیکن الیکشن ختم ہوتے ہی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھا دی۔انہوں نے کہا کہ کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 105 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ اب دہلی میں کمرشیل سلنڈر 105 روپے بڑھ کر 2012 اور کولکاتہ میں 2015 تک فی سلنڈر ہو گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اتر پردیش کے ساتھ ساتھ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت اب گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی تمام ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ہار رہی ہے ، اس لیے اس نے انتخابات کے آخری مرحلے کا انتظار کیے بغیر قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS