’منگلور مسلم‘کے ایڈمن و دیگر پرجج کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کامعاملہ درج

0
OpIndia

’بنگلورو:حجاب معاملے کی سماعت کرنے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے 3ججوں میں سے ایک کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے سلسلے میں فیس بک پیج ’منگلور مسلم‘ کے ایڈمن اور ایک دیگر شخص کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ بنگلورو ساؤتھ زون کی سائبرکرائم برانچ نے 23فروری کو بنگلورو کے باشندہ عتیق شریف اور ’منگلور مسلم‘کے ایڈمن کے خلاف معاملہ درج کیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ عتیق شریف نے 12جنوری کو ایک جج کے خلاف توہین آمیز مواد پوسٹ کیاتھا، جس میں ان کی شاخ اور ایمانداری پر سوال اٹھایاگیاتھا۔ پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ جج کے خلاف اس پوسٹ کو پسند کرنے والوں پر بھی تعزیراتی کارروائی ہوسکتی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت ہوا، جب اسی جج کے خلاف کنڑ اداکار چیتن کمار اہنسا نے توہین آمیز تبصرہ کیاتھا، جنہیں گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ حجاب معاملے کی سماعت کیلئے خصوصی طور پر تشکیل شدہ 3ججوں پر مشتمل بنچ میں چیف جسٹس ریتوراج اوستھی، جسٹس جے ایم قاضی اور جسٹس کرشنا ایس دکشت شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS