لکھنؤ:(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے اترپردیش میں غریب کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس مکان دینے کی اسکیم بی ایس پی حکومت میں شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی یوگی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ بی ایس پی حکومت کےکاموں کو اب بی جے پی کیش کرارہی ہے۔ مایاوتی نے پیر کو بی جے پی پر سابقہ حکومتوں کے کاموں کا سہرہ لینے کا الزام لگاتےہوئےیوگی حکومت سے سوال کیا کہ وہ اپنے کئے کام بتائے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا یوپی میں بی ایس پی کی رہی حکومت نےتقریبا ڈھائی لاکھ غریب کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس رہائش گاہ میسر کرایا و تقریبا 15۔20لاکھ مکانوں کی تیاری چل رہی تھی۔ لیکن حکومت تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ کام ادھورا رہ گیا جسے ہی بی جے پی کیش کرانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے اپنا کیا کیا ہے۔ مایاوتی نے اترپردیش میں نظم ونسق بدتر ہونے کا بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس سے لوگوں میں ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ اور یہ تکلیف دہ۔ انہوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’ خوف، بدعنوانی، تفریق و جان۔مال ۔مذہب کا محفوظ نہ ہونا مطلب یوپی کی بدتر نظم ونسق، بے روزگاری و لاکھوں نقل مکانی وغیرہ کثیر آبادی والے اس ریاست کی سب سے بڑے مسائل ہیں جو لگاتار بڑھتے ہی جارہے ہیں اور لوگوں میں ناراضگی پیدا ہورہی ہے اور سماج و صوبہ پچھڑ رہا ہے۔ کافی تکلیف دہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش میں مجوزہ اسمبلی انتخابات میں یوگی حکومت میں چاک وچوبند نظم ونسق اور غریب بہبود کے کاموں کو اپنی حصولیابی بتاتے ہوئے انتخابی مہم چلارہی ہے۔ جبکہ اپوزیشن ان مسائل پر حکمراں جماعت کو گھیرنے کی کوشش کررہا ہے۔
غریبوں کو مکان بی ایس پی نے دئیے، بی جے پی اسے کیش کرارہی ہے:مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS