دھول پور ضلع میں کار نہر میں گرنے سے دو نوجوانوں کی موت

0

بھرت پور: (یو این آئی) راجستھان کے دھول پور کے مورینا میں کار کے نہر میں گرنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اتوار کو رات دیر گئے مورینا کے سبل گڑھ میں چار نوجوان شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ گولڈن ہیڈ کے قریب ان کی کار بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی۔ اس حادثہ میں سورو تومر (24) ساکن تیگھرا گوالیار اور سونو پرمار (28) ساکن دھول پور ضلع کے باروا سمپاؤ کی موت ہوگئی۔ دونوں گاڑی سے باہر نہ نکل سکے اور پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ دو نوجوانوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے بچا لیا گیا جنہیں سول ہسپتال سبل گڑھ میں داخل کرایا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS