نیوز اینکر دیپک چورسیا نشے میں ایکنرنگ کا ویڈیو وائرل، شہید بپن راوت کو خراج عقیدت

0

نئی دہلی : نیوز نیشن چینل کے اینکر دیپک چورسیا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ویڈیو ان کے چینل کی ہے جس میں وہ اینکرنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جارہا ہے کہ دیپک چورسیا شہید سی ڈی ایس بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران ان کے الفاظ ٹھیک سے نہیں نکل رہے ہیں۔ کئی جگہ وہ مرحوم جنرل کا نام غلط لے


رہے ہیں تو کئی جگہ جنرل کو صحافی کہہ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو پر لوگوں کا کافی


ردعمل آ رہا ہے۔ اس ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا
پر شیئر
https://twitter.com/Poindexn/status/1469326896630431745?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1469326896630431745%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.jantakareporter.com%2Fentertainment%2Ftv-anchor-deepak-chaurasia-faces-brutal-trolling-accused-of-going-live-in-drunken-state-addresses-general-bipin-rawat-as-journalist-in-slurred-speech%2F349787%2F
کرتے ہوئے محمد زبیر zoo_bear @ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا، ‘دیپک چورسیا کے ساتھ کیا ہوا ہے؟ کیا ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے؟ انہوں نے اپنے شو کی کچھ چیزیں یوٹیوب سے کیوں ہٹا دی ہیں؟ رنوجے سنگھ ranvijaylive@ نامی کے صارف لکھتے ہیں کہ ان کو کیا ہو گیا ہے؟ کوئی جاننے والا بتائے۔


الکا ساہو AlkaAgga@ نام کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک تبصرہ آیا کہ شاہد اداس ہونے کی

ایکٹنگ کررہے ہیں۔ متالی مکھرجی MitaliLive@ نامی ایک ٹوئٹر صارف لکھتی ہے کہ کیا یہ اسی دنیا میں ہو رہا ہے؟ میں نہیں جانتی کہ اس رویے کی وجہ کیا ہے لیکن اینکر کو ایسی صورتحال میں
آن ایئر نہیں ہونا چاہیے۔ یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔ روہنی سنگھ نے تبصرہ کیا کہ یہ نوئیڈا میڈیا کی

حالت ہے۔ اونتی شرما نامی صارف لکھتی ہیں کہ اس طرح کے واقعات ان ٹی وی چینلز کے لئے ٹی آر پی حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ سی ڈی ایس کا احترام کرتے ہوئے بھی ان کے پاس پرسکون رہنے کے طور طریقہ

نہیں تھے۔
امن سنگھ چنہ manaman_chhina نامی ٹویٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ یہ پوری طرح سے نظر آرہا ہے کہ کیا غلط ہوا ہے۔ شوبھم Shurat57890@ نامی صارف لکھتے ہیں کہ دیپک چورسیا ایک نئے انداز میں اینکرنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساکشی جوشی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “بہت شرمناک اور قابل مذمت ہے.. ہمارے فوجیوں


کی توہین کرنے والے جعلی قوم پرست چینل کو جوابدہ ہونے کی ضرورت ہے کہ ان کی ہمت کیسے ہوئی؟”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS