عالمی مارکیٹ میں تیل اوندھے منہ گرا ، پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

0

نئی دہلی: (یو این آئی) افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کی دریافت کے ساتھ ہی ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑی معیشتیں اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو جاری کرنے کا اعلان کرنے کے دباؤ میں خام تیل ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ اوندھے منہ گر گیا۔ اور آج مسلسل 23ویں دن گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ہندوستان اور امریکہ سمیت بیشتر بڑی معیشتوں کی جانب سے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر سے تیل جاری کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ ہونے کا امکان ہے۔ مانگ میں کمی کے خدشے کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد تک کی گراوٹ آئی۔ برینٹ کروڈ 10 فیصد سے زیادہ گر کر 72.72 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 70 ڈالر سے 13.046 فیصد گھٹ کر 68.17 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے پیداوار نہ بڑھانے کے بعد ہندوستان اور امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے خام تیل نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ذخائر سے تیل جاری کرے ۔ ہندوستان 50 لاکھ بیرل تیل چھوڑے گا۔ ہندوستان کے اسٹریٹجک تیل کے ذخائر 38 ملین بیرل ہے اور یہ ملک کے مشرقی اور جنوبی ساحل پر واقع ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS