طالبان نے کالعدم فہرست سے نام نکالے جانے پر پیوٹن کے بیان کی ستائش کی

0

ماسکو،(یو این آئی/ اسپوتنک):افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادمیر پوٹن کے حالیہ بیان کا
خیرمقدم کرتا ہے جس میں طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے امکان سے متعلق بیان دیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر مسٹر پوٹن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی
وزارت خارجہ روس کے صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کے اصول پر
مبنی مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان کے بارے میں اپنے رویے میں’مثبت
تبدیلی‘لانی چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں مسٹر پوٹن نے کہا تھا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں
صورتحال کو مثبت انداز میں فروغ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے ہونا چاہیئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS