ایس پی نے لکھیم پور تشدد کے متاثرین کو سونپا چیک

0
image:ndtv.in/uttar-pradesh-news

لکھنؤ:(یواین آئی),سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے لکھیم پور تشدد کے شکار چار کسانوں اور ایک صحافی کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کی مالی تعاون کی رقم دی ہے۔
پارٹی کے ریاستی نائب صدر کرن مئے نند نے پیر کو نگھاسن لکھیم پور کھیری جاکر تشدد کے دوران مارے گئے کسان کے اہل خانہ و زخمیوں سے ملاقات کی۔متوفی صحافی میڈیا نمائندے رمن کشیپ سمیت پانچ متوفی کسان اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپئے رقم کا چیک دیا۔ نو زخمی کسانوں کو ایک ایک لاکھ روپئے کا چیک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سماجو ادی پارٹی ہر متاثرہ کنبے کے ساتھ ہے۔ بی جے پی کے ظلم کا اختتام ہونے کا ہے۔ کسان تحریک میں زخمی کسانوں سے ملاقات کر سبھی کو ایک ایک لاکھ روپئے کا چیک دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان امن کے ساتھ اپنا احتجاج درج کرارہے تھے جس کو بی جے پی برداشت نہ کرسکی۔ خاطی کسانوں کو اپنے گاڑیوں کے ٹائروں سے کچل دیا گیا۔ بی جے پی ہندوستان کے جمہوریت کو ٹائروں سے روند رہی ہے۔
نندا نے کہا کہ ایس پی کی یوپی میں جیت پورے ہندوستان کی جیت ہوگی۔ ملک کو بچانے کے لئے بی جے پی کو شکست دینا و اکھلیش یادو کی قیادت میں سرکار بنانا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS