نئی دہلی :(یواین آئی) ’آزادی کے امرت مہوتسو‘کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے جارہے75 ہنرہاٹس کی سیریز میں اتر پردیش کے رام پور میں 16 اکتوبر سے 25 اکتوبر 2021 تک اس کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی میں بتایا کہ رام پور (یوپی) میں منعقد ہونے والی 29 ویں’ہنر ہاٹ‘کا افتتاح 16 اکتوبر 2021 کو مرکزی وزیر تعلیم اور ہنرمندی و صنعت کے وزیر دھرمیندرپردھان کریں گے۔ اس موقع پرمرکزی وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ رام پور میں منعقد ہونے والے ہنر ہاٹ میں 30 سے زائد ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کاریگر،دست کار اور ہنرمند اپنی دیسی ساختہ مصنوعات کی نمائش اور فروخت کے لیے آئیں گے۔ رام پور میں منعقد ہونے والے’ہنر ہاٹ‘میں اتر پردیش،اتراکھنڈ، راجستھان،دہلی،ناگالینڈ،مدھیہ پردیش،منی پور،بہار،آندھرا پردیش،جھارکھنڈ،گوا،پنجاب،لداخ،کرناٹک،گجرات،ہریانہ،جموں و کشمیر،مغربی بنگال،مہاراشٹر،چھتیس گڑھ،تمل ناڈو،کیرالہ اور دیگر شعبوں سے ہنرکے استاد لکڑی،پیتل،بانس،شیشہ،کپڑا، کاغذ،مٹی وغیرہ کی شاندار مصنوعات لائیں گے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ’آزادی کے امرت مہوسو‘کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے ان’ہنر ہاٹس‘میں’وشوکرما واٹیکا‘توجہ کا مرکزہوگی،جس میں ہندوستان کے مختلف علاقوں کے دستکار،کاریگرہنرمند اپنی آبائی روایتی چیزوں کی نمائش کریں گے۔ جس سے موجودہ نسل کیلئے جانکاری اور جوش و ولولہ پیدا کرنے والا ہوگا۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ اسی طرح’کباڑ سے کمال‘کو حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پھینک دیئے جانے والے لوہے، ربڑ،پلاسٹک،کپڑا،شیشہ،پیتل،تانبہ،سیرمک،لکڑی وغیرہ سے تیار مصنوعات لوگوں کیلئے توجہ کا مرکز ہوگی۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہر کونے روایاتی مخصوص ڈشیز کے سیکشن میں’باورچیخانہ‘لوگوں کو ایک ہی مقام پر ہندوستان کے سبھی اقسام کے پکوانوں کا لطف دے گا۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہرشام مشہور فنکار جیسے پنکج ادھاس، کیلاش کھیر،انو کپور،سدیش بھونسلے،کمارسانو،روپ کمارراٹھور،سونالی راٹھور،الطاف راجہ،نظامی برادران،وویک مشرا، نیل چوہان،ریکھا راج،پریم بھاٹیہ،بھوپیندر سنگھ بھپی نورز سسٹرز شاندارغزل،گیت و موسیقی پیش کریں گے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ’ہنر ہاٹ‘وزیر اعظم نریندر مودی کی ’سودیشی سوالمبن ‘اور ’ووکل فار لوکل ‘کی مہم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مقامی کاریگروں، دستکاروں کو روزگار فراہم کرے گا اور ان کے ہاتھ سے تیار کردہ شاندار مصنوعات کو بازار مہیا کرانے کا ایک’مستند پلیٹ فارم‘ثابت ہوا ہے۔ مختار عباس نقوی نے کہا کہ گزشتہ7 برسوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد کاریگر،دستکار،ہنر مند اوران سے وابستہ افراد کو ’ہنر ہاٹ‘کے ذریعے روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ ’آزادی کے امرت مہوتسو‘کے تحت منعقد ہونے والے 75’ہنر ہاٹ‘کے ذریعے لاکھوں کاریگروں،دستکاروں کو روزگاراور روزگار کے مواقع سے مربوط کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مختار عباس نقوی نے کہا کہ جہاں بھی ’ہنر ہاٹ ‘کا اہتمام کیا جائے گا ، اس علاقے کے مجاہدین آزادی کی بہادری کی کہانی بھی ’ہنر ہاٹ ‘میں فنکارانہ طور پر دکھائی جائے گی۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ 29 اکتوبر سے 7 نومبر دہرادون،12 نومبر سے21 نومبر کے درمیان لکھنؤ، 26 نومبر سے 5 دسمبر تک حیدرآباد ،10 دسمبر سے 19 دسمبر تک سورت اور 22 دسمبر 2021 سے 2 جنوری 2022 تک نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ’ہنر ہاٹ کا انعقاد میسور،گوہاٹی،پونے،احمد آباد،بھوپال،پٹنہ،پڈوچیری،ممبئی،جموں،چنئی،چنڈی گڑھ،آگرہ،پریاگ راج،گوا،جے پور،بنگلور ،کوٹہ،سکم،سرینگر،لیہ،شیلانگ،رانچی۔ اگرتلہ اور دیگر مقامات پر اس کا انعقاد ہوگا۔
’آزادی کے امرت مہوتسو‘کے تحت ملک بھرمیں’ہنر ہاٹ‘کا انعقاد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS