نئی دہلی (ایجنسی ):ایک معروف بزنس مین شخص نے اپنی اہلیہ کو ان کی سالگرہ پر قیمتی گاڑی رولز رائس کا تحفہ پیش کیا
ہے۔بیوی کو خوش کرنے کے لیے ان کی سالگرہ پر دنیا بھر کے شوہر مختلف قسم کے سرپرائز اور تحفے تحائف پیش
کرتے ہیں تاہم حال ہی میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو قیمتی تحفہ دے کر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم ہندوستانی بزنس مین نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی گاڑی رولز رائس
کا تحفہ پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں مقیم امجد ستارہ بی سی سی کنٹریکٹ فرم کے مالک ہیں اور انھوں نے اپنی اہلیہ
مرجانا کو ان کی 22 ویں سالگرہ پر رولز رائس ریتھ گفٹ کی ہے۔ مرجانا امجد کی کنٹریکٹ فرم میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر
(سی ای او) کام کرتی ہیں۔
اہلیہ کو 6 کروڑ روپے کی مالیت کے برابر قیمتی تحفے جیسا سرپرائز دینے کی ویڈیو امجد ستارہ کی جانب سے انسٹاگرام
پر بھی شیئر کی گئی ہے۔اہلیہ کو سالگرہ پر قیمتی تحفہ دینے والے امجد کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ان کے ہاں پہلے بچے کی
پیدائش کے بعد انھوں نے اپنی اہلیہ کو خاص تحفہ دینے کا سوچا تھا، اسی لیے اہلیہ کو سرخ رنگ کی نئی اور قیمتی گاڑی
تحفے میں دی۔
مسلمان شوہر کا بیوی کو سالگرہ پر 6 کروڑ کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS