راج پکشے نے بدھ مت تعلقات کو فروغ پر مودی کی تعریف

0
image: timesnownews.com

کولمبو،(یو این آئی) سری لنکا کے وزیراعظم مہندر راج پکشے نے بودھ مت تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ہندستانی وزیراعظم نریندر مودی کی پہل تعریف کی ہے۔مسٹر راج پکشے نے پیر کو یہاں ہندستانی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے ساتھ با ت چیت کے دوران مسٹر مودی کی تعریف کی۔ سری لنکا کے چار روزہ دورہ پر آئے مسٹر شرنگلا نے آج صبح مسٹر راج پکشے سے انکی سرکاری رہائش گاہ’ٹمپل ٹریز‘میں ملاقات کی۔ انہوں نے بات چیت کی شروعات میں مسٹر راج پکشے کووزیراعظم مودی کی ’نہایت ذاتی مبارکباد‘اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی طرف سے نیک خواہشات دیں۔سری لنکا کے وزیراعظم دفتر کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں بتایا گیا کہ میٹنگ کے دوران وفدوں نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے، جاری پروجیکٹوں، سیاحت اور بودھ مت تعلقاتو فروغ دینے سمیت آپسی تعاون کے کئی شعبوں پربات چیت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS