ممبئی ( ایجنسی):نغمہ نگارجاوید اختر پر سنگین الزامات عائد کرنے والی والی کنگنا رانوت کی مصیبت اب بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ 14 ستمبر کو ہونے والی سماعت میں کنگنا کے موجود نہ ہونے پر کورٹ نے سخت رخ اپنایا ہے۔ کورٹ نے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر وہ اگلی سماعت میں کورٹ نہیں پہنچتی ہیں تو ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کردیا جائے۔واضح رہے کہ اس مقدمے کی اگلی سماعت 20 ستمبر کو ہوگی۔
دراصل نغمہ نگار جاوید اختر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ کنگنا رانوت اس کیس کی سماعت میں مسلسل غیر حاضر رہی ہیں۔ اس بار بھی کنگنا کی جانب سے ان کے وکیل رضوان صدیقی عدالت میں موجود تھے۔ اسی دوران پچھلے ہفتے ممبئی ہائی کورٹ نے کنگنا کی ہتک عزت کا مقدمہ منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی۔
اگر اگلی سماعت میں کنگناحاضر نہیں ہوئی تو گرفتاری وارنٹ: کورٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS