’آپ‘کی چال،’رام راج‘کا نعرہ، یوپی میں سیاست گرم

0
Image: Sanjay's Twitter

لکھنو(ایجنسی ):عام آدمی پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے آج ایودھیا پہنچنے کے بعد کہا کہ پورے ملک میں اروند کیجریوال ہی واحد ایسے وزیر اعلی ہیں جو رام راج کی ترغیب سے حکومت چلا رہے ہیں۔‘‘ اترپردیش میں انتخابی بگل پھونکنے کے لئے ایودھیا پہنچے سسودیا نے منگل کو سنت دھرم چاریہ سے آشیرواد لے کر ترنگا سنکلپ یاترا کا آغاز کیا۔ یاترا گلاب باڑی میدان سے ریڑھ گنج چوراہا، گدڑی بازار چوراہا، نیاوا، رکاب گنج، سول لائن ہوتے ہوئے گاندھی پارک پہنچی۔ 6 کلو میٹر کی دوری طے کرنے والی اس یاترا کی قیادت سسودیا، ریاستی انچارج اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور عآپ کے ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ کر رہے ہیں۔ ہزاروں کارکنان سنکلپ یاترا میں ہیں۔ اس موقع پر انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
دہلی کے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ترنگا سنکلپ یاترا نکلانے کا مقصد یہ ہے کہ آزادی کے بعد 75ویں سال میں ترنگے کو دیکھ کر حکومت اچھی تعلیم، خاتون سیکورٹی اور روزگار کا نظم کریں۔ ایسی حکومت بنے یہ سنکلپ لے کر چلیں گے۔ اترپردیش کے عوام نے ساڑھے چار سال پہلے یوگی حکومت بنائی تھی۔ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ بدعنوانی سے آزادی دلائیں گے۔ غنڈہ راج سے آزادی ملے گی، نوجوانوں کو نوکری دیں گے لیکن یہ سب خواب ثابت ہوئے، یہ بھی کہا گیا تھا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کردیں گے۔ ایسا نظم ونسق لائیں گے جو خواتین کا تحفظ کریں گے مگر بی جے پی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔
ترنگا سنکلپ یاترا نکالنے کے دوران انہوں نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی اور سبھی اسمبلی کی سیٹوں پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں اروند کیجریوال ملک کے واحد ایسے وزیر اعلی ہیں جو بھگوان رام کی ترغیب لے کر حکومت چلا رہے ہیں۔ پوری دنیا میں رام راج کی بات ہوتی ہے لیکن رام کے نام پر بات کرنے والے آخر میں کیا کرتے ہیں، وہ سبھی لوگ جانتے ہیں۔ جو بھگوان رام سے ترغیب لے کر مثالی سماج کے اصولوں پر حکومت چلا رہے ہیں وہی دہلی کی حکومت ہے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here