پی این بی کو راج بھاشا کیرتی پہلا انعام ملا

0
Image: Market Shockers

نئی دہلی،(یو این آئی): پبلک سیکٹرکے پنجاب نیشنل بینک کو مالی سال 2020-21 کے لیے “راج بھاشا کیرتی” کا پہلا انعام ملا ہے۔یہ ایوارڈ بینکوں میں ہندی میں شاندار کام کے لئے ہرسال وزارت داخلہ حکومت ہند کی طرف سے دیاجاتا ہے۔ پنجاب نیشنل بینک گزشتہ چار سالوں سے راج بھاشا کا اعلیٰ “راج بھاشا کیرتی” پہلا انعام حاصل ہو رہا ہے۔ “راج بھاشا کیرتی” پہلا انعام سرکاری زبان تقریب میں وزیر داخلہ امیت شاہ نے بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، سی ایچ ایس ایس ملیکارجن راؤ کو پیش کیا۔ اس موقع پر پنجاب اینڈ سندھ بینک کو نیشنلائزڈ بینکوں/مالیاتی اداروں کے زمرے میں دوسرا راج بھاشا کیرتی ایوارڈ دیا گیا۔ ہندی کے بہترین نفاذ پر یونین بینک آف انڈیا کو راج بھاشا کیرتی انعام دیا گیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS