طالبان کے وعدے پرہندوستان سمیت 100 ممالک کا مشترکہ بیان

0

واشنگٹن/کابل:(یو این آئی) ہندوستان سمیت تقریبا سو ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ کابل چھوڑ کر جانے والے دیگر ممالک کے سبھی شہریوں اور افغان شہریوں، جن کے پاس مناسب سفری دستاویزات ہیں، کو محفوظ انخلا کی اجازت دی جائے گی ۔ سرکاری ذرائع نے پیرکے روزیہ اطلاع دی۔ یہ بیان افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی ڈیڈ لاین سے محض ایک دن پہلے آیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اتوار کو ’افغانستان انخلاء سفری یقین دہانیوں پر مشترکہ بیان ‘ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں طالبان سے واضح توقعات ہیں ۔ ہم اس کی تصدیق کرنے والے طالبان کے عوامی بیانات پر توجہ دیتے ہیں ‘‘۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ آج تقریبا سو ممالک نے طالبان کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ ہمارے ممالک سے ٹریول اتھارٹی والے تمام غیر ملکی شہری اورکسی بھی افغان شہری کو محفوظ طریقے سے افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم طالبان کو اس عزم پر قائم رکھیں گے‘‘۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا ’’ہم سب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہمارے شہری ، رہائشی ، ملازمین اور افغانی جنہوں نے ہمارے ساتھ کام کیا ہے اور جو خطرے میں ہیں وہ افغانستان سے باہر کے مقامات پر آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں‘‘۔
امریکہ 31 اگست یعنی منگل کو اپنی افواج اور اہلکاروں کا انخلا مکمل کر لے گا لیکن اس نے کہا ہے کہ اگر کچھ امریکی شہری رہتے تو وہ طالبان سے انہیں محفوظ راستے کی اجازت کی توقع کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS