طوفان ایڈا کے سبب پہلی موت،دس لاکھ گھروں کی بجلی منقطع

0
Image: BBC Urdu

واشنگٹن، (یو این آئی/اسپوتنک): امریکی ریاست لوویزیانا میں سمندری طوفان ایڈا کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ طوفان کے باعث یہ پہلی موت ہے۔ ایسینشن پیرش شیرف دفتر (اے پی ایس او) نے پیرکے روز یہ اطلاع دی۔
یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) کے مطابق ایڈا اتوار کو کیٹیگری 2 کے طوفان میں بدل کر کمزور ہو گیا ، لیکن لوویزیانا میں 177 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کے ساتھ اب بھی سمندری طوفان کا خطرہ بنا ہوا ہے ۔
صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ سمندری طوفان ’ایڈا‘مہلک ثابت ہوسکتا ہے اورساتھ ہی انہوں ںے متاثرہ ریاستوں کو تمام ضروری وفاقی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکہ میں کیٹگری فور کے انتہائی شدید طوفان آئیڈا نے ریاست لویزیانا میں تباہی مچا دی ہے۔ لویزیانا میں تقریباً دس لاکھ گھروں سے بجلی منقطع ہو گئی ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں ہفتوں لگ سکتے ہیں۔
طوفان ایڈا اتوار کو امریکی ریاست لوویزیانا کے ساحل سے ٹکرانے سے چند گھنٹے قبل ہی کیٹیگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ یہ طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے لوویزیانا کے ساحل سے ٹکرایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS