ترقی یافتہ ممالک کی ترقی پر مبنی پالیسیز بنا رہی ہے کیجریوال حکومت: جین

0
image: Deccan Herald.

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی میں برطانیہ اور امریکہ کے ڈیویلپمنٹ ماڈل پر مبنی پالیسیز تیار کر رہی ہے۔ مسٹر جین نے علی پور گاؤں نریلا میں ایک کثیرجہتی کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد بدھ کے روز کہا کہ کسی بھی ملک کے ڈیویلپمنٹ کے لیے معیاری صحت خدمات اور تعلیم بے حد ضروری ہے جس کے سبب ترقی یافتہ ممالک ترقی یافتہ ہو سکے ہیں۔ دہلی حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جو عوام کو معیاری اور مفت عوامی خدمات مہیا کروانے کی امیدوں کو حقیقت بنا رہی ہے۔ دہلی کے عوام کے لیے وقف اور بدعنوانی سے پاک گورننس ماڈل نے عوام کو اپنے حقوق کے تئیں بیدار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعے یہاں کے عوام سے کیے گئے وعدے آج ہم نے پورے کیے ہیں اور ہمارا کام ہی عوام کے تئیں ہمارے خلوص کا مظہر ہے۔ دہلی حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جو عوام کو معیاری خدمات مہیا کروانے کی سمت میں انتھک کوشش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS