افغانستان مسئلہ پر بائیڈن اور جانسن جی7 کی میٹنگ بلانے پر متفق

0
deccanherald.com

واشنگٹن: (یو این آئی) امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن افغانستان کے معاملے پر مشترکہ حکمت عملی وضح کرنے کے لئے اگلے ہفتے ورچوئل طریقے سے جی 7 کی میٹنگ بلانے پر متفق ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع وائٹ ہاؤس نے پریس ریلیز جاری کرکے دی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے منگل کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ’’دونوں لیڈروں نے مشترکہ حکمت عملی اور نظریئے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اگلے ہفتے جی۔7 لیڈروں کی ایک ورچوئل میٹنگ منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS