من کی بات :وزیراعظم نے لوگوں سے مشورے طلب کئے

0
image:livelaw.in

نئی دہلی: (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے لئے مشورے مانگے ہیں۔ وزیراعظم نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’اس مہینے کے من کے بات پروگرام میں آپ کی کس طرح کے موضوعات میں دلچسپی ہے۔ ان موضوعات کو آپ مائی گو یا نمو ایپ پر مشترک کرسکتے ہیں۔ آپ فون نمبر 1800117800 پر اپنا پیغام ریکارڈ کرکے بھی بھیج سکتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ہر مہینے کے آخری اتوار کو من کی بات پروگرام میں اہم امور پراپنےخیالات لوگوں کے ساتھ مشترک کرتے ہیں۔ اس پروگرام کے لئے وہ لوگوں سے بھی مشورے مدعو کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS