نئی دہلی : (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے۔اتوار کو ایک ٹوئٹ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا’’آپ سب کو 75 ویں یوم آزادی کی بہت بہت مبارکباد۔ آزادی کے امرت مہوتسو کا یہ سال ہم وطنوں میں نئی توانائی اور نیا شعور پیدا کرے۔ جئے ہند!‘‘قابل ذکر ہے کہ آج ملک بھر میں 75 ویں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔
قوم آزادی کا ’امرت مہوتسو’ منا رہی ہے اور پورا ملک حب الوطنی کے جذبے سے شرابور ہے۔ ملک بھر میں پرچم کشائی اور دیگر پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔
भारत की प्रगति के लिए, आत्मनिर्भर भारत बनाने के लिए भारत का Energy Independent होना अनिवार्य है।
इसलिए आज भारत को ये संकल्प लेना होगा कि हम आजादी के 100 साल होने से पहले भारत को Energy Independent बनाएंगे: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) August 15, 2021
مرکزی تقریب دارالحکومت کے تاریخی لال قلعہ میں منعقد کی جارہی ہے جس میں وزیر اعظم لال قلعہ کی فصیل سے قومی پرچم لہرائیں گے اور قوم سے خطاب کریں گے۔