گرپریت سنگھ نے 50 کلومیٹر پیدل کے مقابلےمیں مایوس کیا

0
Image: New18

ٹوکیو:(یو این آئی) ہندوستانی پیدل چلنے والی گرپریت سنگھ نے یہاں جمعہ کو مردوں کے 50 کلو میٹر پیدل چلنے کے مقابلے میں مایوس کیا۔37 برس کے گرپریت سنگھ شدید گرمی، حبس کی وجہ سے پٹھوں میں کھینچاؤ کے سبب تقریباً35 کلومیٹر کے مقابلے کے بعد پیدل چلنے کے مقابلے سے باہر ہو گئیں۔ 25 کلومیٹر کے ہاف وے پوائنٹ پر گرپریت 2:01:54 کے ساتھ 49 ویں مقام پر تھے۔
پولینڈکی 31 برس کے ڈیوڈ توملا نے تین گھنٹے میں 50 منٹ آٹھ سکینڈ میں 50 کلومیٹر چل کر اس مقابلے کا گولڈ میڈل جیتا۔ جرمنی کے جوناتھن ہِلبرٹ نے تین گھنٹے 50 منٹ 44 سکینڈ اور کینیڈا کے ایوان ڈنفی نے تین گھنٹے 50 منٹ 59 سکینڈ میں مقابلہ تمام کرکے علیٰ الترتیب سلور اورکانسے کا میڈل اپنے نام کیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے جمعرات کو ہندوستان کے دیگر پیدل چلنے والے سندیپ کمار، راہل روہیلا اور کے ٹی عرفان نے 20 کلومیٹر پیدل چلنے کے مقابلے میں مایوس کن مظاہرہ کیا تھا۔ تینوں مقابلے میں علیٰ الترتیب 23 ویں، 47 ویں اور 51 ویں مقام پر تھے۔ اٹلی کے مَیسیمو اسٹانو نے اس مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ جاپان کے کوکی ایکیدا کو سلور اور توشیکاجو یمنشی کو کانسے کا میڈل ملا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS