سرکارؐ بے مثال ہیں اپنی صفات میں – اُن کا جواب کوئی نہیں کائنات میں

0

سرکارؐ بے مثال ہیں اپنی صفات میں
اُن کا جواب کوئی نہیں کائنات میں

مولیٰ علی کے واسطے سورج کو موڑ دیں
کتنا اثر ہے سرورِ عالمؐ کی ذات میں

تنہا گئے حبیبِ خدا عرشِ پاک تک
سدرا تلک تھے حضرتِ جبریل ساتھ میں

دربارِ مصطفی سے بلاوا نہ آ سکا
بے کیفیاں ہیں اس لیے راہیؔ حیات میں

راشد حسین راہیؔ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS