نئی دہلی:اگست (یو این آئی) پارلیمنٹ نے آج ٹوکیو اولمپک میں مرد ہاکی ٹیم کے کانسے کا میڈل جیتنے پر اسے مبارکباد دی اور روشن مستقبل کی دعا کی۔لوک سبھا کی کاروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ہاکی میں کانسے کا میڈل جیتنے پر ہاکی ٹیم اور کانسے کا میڈل جیتنے والی باکسر لولینا بورگوہین کو اپنی اور ایوان کی طرف سے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے 41 برس کے انتظار کے بعد کانسے کا میڈل جیتا ہے۔ پورا ملک اس جیت کی خوشی منا رہا ہے۔ یہ ہاکی کے لیے میل کا پتھر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک میں ہماری بیٹیوں نے تین میڈل حاصل کرکے دیگر کھلاڑیوں کے لیے باعث تحریک بنیں۔ پورا ایوان ’قوت نسواں‘ کا شکریہ اداکرتا ہے۔ ہندوستان کی لڑکیوں نے کھیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اعلیٰ مظاہرہ کیا ہے جو بہت قابل ستائش ہے۔
راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ مرد ہاکی ٹیم نے اولمپک میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے اور چار دہائی کے بعد میڈل جیتا ہے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے جرمنی کو شکست دی ہے۔ ہاکی کو فروغ دینے کے لیے اڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پانچ برس کے لیے مدد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارےکھلاڑی آگے بھی اچھا مظاہرہ جاری رکھیں اور زیادہ میڈل جیتیں۔ انہوں نےباکسنگ میں لولینا بورگوہین کے کانسےکا میڈل جیتنے پر مبارکبا د دی اور کہا کہ ہمارے کھلاڑی سخت محنت کر رہےہیں۔
پارلیمنٹ کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS