انصاف کیلئے متاثرہ کنبہ کے ساتھ کھڑا ہوں: راہل گاندھی

0

نئی دہلی (یو این آئی) :کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے قومی دارالحکومت کے ناگل علاقہ میں مبینہ طور پر عصمت دری کے بعد ایک بچی کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بچی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور کہا کہ انصاف کی لڑائی میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گاندھی نے گھر والوں سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔


اولڈ ناگل علاقہ میں حال ہی میں مبینہ طور پر ایک بچی کو عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا اور اس کے والدین کو بتائے بغیر اس کی آخری روسم ادا کردی گئیں۔ اس واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ والدین کے آنسوں صرف ایک بات کہہ رہے ہیں- ان کی بیٹی، ملک کی بیٹی انصاف کی مستحق ہے اور میں انصاف کے راستے پر میں ان کے ساتھ ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS