اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب وقفہ سوال مکمل نہ ہوسکا

0
India Tv News

نئی دہلی: (یو این آئی) پیگاسز جاسوسی معاملے،زرعی قوانین سمیت دیگرمعاملوں پرلوک سبھا میں منگل کو اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جاری رہا،جس کے سبب وقفہ سوال مکمل نہ ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 20 منٹ کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس، ترنمول کانگریس،ڈی ایم کے اورشرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ہاتھوں میں تختیاں لیکر اسپیکر کی نشست کے پاس پہنچ گئیے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے۔
اسپیکر اوم برلا نے ہنگامے کے درمیان ہی وقفہ سوالات شروع کیا، ساتھ ہی ہنگامہ کررہے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوال میں کسانوں کے مسائل سے متعلق اپنے سوال حکومت سے پوچھیں۔ لیکن وہ نہ مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔
اسپیکر نے ہنگامے کے درمیان ہی تقریباً 40 منٹ تک وقفہ سوال چلایا لیکن ہنگامہ تھمتا نہ دیکھ کرانہوں نے 20 منٹ پہلے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS