ملک میں کورونا کے تقریبا 39 ہزار نئے کیسز

0

نئی دہلی، 24 جولائی (یو این آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،097 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے 546 افراد کی مو ت ہو گئی ہے ۔ دریں اثنا جمعہ کے روز42 لاکھ 67 ہزار 799 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 42 کروڑ 78 لاکھ 82 ہزار 261 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،097 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 32 ہزار 159 ہوگئی ہے ۔ اس دوران 35،087 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ تین ہزار 166 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 3464 بڑھ کر چار لاکھ آٹھ ہزار 977 ہوگئے ہیں ۔ اسی دوران 546 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 20 ہزار 016 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 1.31 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.35 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹوکیسز 607 بڑھ کر 98120 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 5979 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6022485 ہوگئی ہے ، جبکہ 167 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131205 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹوکیسز 6319 بڑھ کر 135700 ہو گئے اور 11067 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3083962 ہوگئی ہے جبکہ 132 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 15871 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 568 کم ہو کر 24150 رہ گئے ہیں ۔ وہیں مزید 30 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 36323 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2831226 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز 710 کم ہو کر 24816 رہ گئے ہیں اور مزید 24 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 33862 ہوگئی ہے ۔ وہیں 2486192 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ آندھرا پردیش میں ایکٹوکیسز 22939 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1914177 ہوچکی ہے جبکہ 13223 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 116 کم ہو کر 12089 رہ گئے ہیں اور اس وباء سے مجموعی 18056 افراد کی موت ہوئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 1491958 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 128 کم ہو کر 9729 ہوگئے ہیں ، جبکہ اب تک 3778 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں 626505 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 195 کم ہو کر 3046 ہو گئے ہیں ۔ وہیں 984327 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 13508 ہو گئی ہے ۔

پنجاب میں ایکٹو کیسز 43 کم ہو کر 768رہ گئے ہیں اوراس وباء سے نجات پانے والوں کی تعداد 581634 ہوگئی ہے جبکہ 16256 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 25 کم ہو کر 345 رہ گئے ہیں اور اب تک 10076 افراد کی موت ہوئی ہے ، وہیں 814223 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS