فلپائن حادثے کا شکار فوجی طیارے کا’بلیک باکس‘برآمد

0

منیلا: (یو این آئی) فلپائن کے تفتیش کاروں نے فضائیہ کے حادثے کا شکار طیارہ سی-130 ہرکیولِس کا ’بلیک باکس‘ دھونڈ نکالا ہے۔
فلپائن کے فوجی سربراہ جنرل سوبےجانا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ مسٹر سوبےجانا نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا،’ہم بلیک باکس سے سنیں گے کہ کاکپِٹ سے پائلٹ اور کرو ممبر کی آخری بات چیت کیا تھی‘
انہوں نے تفتیش کاروں کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہون نے بتایا کہ سنگین طور پر زخمی مزید ایک فوجی کی موت ہو گئی جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔ حادثے میں مارے گئے 50 فوجیوں میں سے سات کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ کئی متاثرین کی لاش بری طرح جلنے کے سبب ان کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔
جنرل سوبےجانا نے بتایا کہ حادثے کے سبب فوجیوں کے علاوہ تین شہری بھی مارے گئے اور دیگر چار افراد زخمی ہو گئے۔
غور طلب ہے کہ 96 فوجیوں اور کرو ممبر کو لے کر جانے والا طیارہ اتوار کے سولو صوبے کے جولو جزیرے پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس طیارے میں نئے تربیت یافتہ فوجیوں کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے سولو لے جایا جا رہا تھا۔ یہ حادثہ فلپائن فضائیہ کی گذشتہ تین دہائیوں میں سب سے خطرناک طیارہ حادثہ تھا۔
حادثے میں بچے 46 فوجیوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سوبےجانا نے بتایا کہ فوجی طیارہ پہلے تین بار ہوا میں اچھلا اور ڈگمگانے سے پہلے اٹھنے کی کوشش بھی کی لیکن حادثے کا شکار ہونے سے بچ نہیں پایا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کے پنکھوں میں سے ایک درخت سے ٹکرا گیا جس سے طیارہ دائیں جانب مڑ گیا اور حادثے کا شکار ہو گیا۔
صدر روڈرگو دُرتیتے نے ہلاکتوں کے تئیں اظہار تعزیت کرنے اور زندہ بچنے والوں سے ملاقات کے لیے پیر کی رات جامبوآنگا شہر کا دورہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS