دلیپ کما ر کے انتقال سے پاکستان میں بھی غم کی لہر

0

اسلام آباد: (یو این آئی) بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر ملک میں ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک پاکستان میں بھی رنج و غم کی لہر ہے اور صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت کئی ہستیوں نے’ٹریجڈی کنگ‘کے جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی صدر،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے علاوہ عوام نے بھی ان کی حصولیابیوں کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اداکار کے لئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
مسٹر علو ی نے پاکستان کے اعلی شہری اعزاز نشان امتیاز سے نواز کر دلیپ کمارکے انتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار،نرم دل اور معروف شخصیت تھے۔ پاکستان کے صدر نے دلیپ کمار کے کنبہ اور مداحوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔


انہوں نے کہاکہ ان کے کنبہ اور مداحوں کے بہت بڑے کنبہ کے ساتھ تعزیت۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مسٹر دلیپ کمار کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ وہ میری نسل کے عظیم ترین اور کثیرجتہی صلاحیتوں کے مالک ادا کار تھے۔میں ایس کے ایم ٹی ایچ پروجیکٹ لانچ ہونے پر اس کے لئے فنڈ جمع کرنے میں مدد کے لئے وقت دینے کی ان کی سخاوت کو بھی فراموش نہیں کرسکتا۔


پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ انہوں نے ادا کار کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انہیں ’پرکشش شخصیت‘ کا مالک پایا۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چودھری نے آج اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ایک معروف ادا کار تھے۔ دلیپ کمار اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ انہیں اس جزیرہ نما اور پوری دنیامیں کروڑوں لوگ محبت کرتے تھے۔ دنیا کے ٹریجڈی کنگ کو ہمیش یاد یاد کیا جائے گا۔


پی ایم ایل۔ این کے صدر شاہباز شریف نے اداکار دلیپ کمار کو خراج عقیدت دیتے ہوئے کہاکہ پیشاور کے یوسف خان نے بالی ووڈ میں کئی برسوں تک دلیپ کمار کے طورپر راج کیا اور آج ایک لیجنڈ کے طورپر دنیا چھوڑ کر چلے گئے۔
پی ایم ایل۔ این کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ مسٹر دلیپ کمار کے ذریعہ ادا کردہ کردار اور مکمل جنون کے ساتھ بولے گئے ان کے ڈائلاگ عوامی میں کافی مقبول ہوئے۔انہوں نے ان کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا۔
خیال رہے کہ مسٹر دلیپ کمار کا 98برس کی عمر میں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں بدھ کی صبح انتقال ہوگیا۔ ان کے کنبہ کے دوست فیصل فاروقی نے اداکار کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ بھاری دل اور گہرے دکھ کے ساتھ، میں اپنے پیارے دلیپ صاحب کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔
وہ طویل عرصہ سے بزرگی سے متعلق بیماریوں سے متاثر تھے۔ انہیں 30جون کو اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس مہینے میں دوسری بار انہیں اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔
اداکار کی پیدائش 11دسمبر 1922کو پیشاور (اب پاکستان میں) میں محمد یوسف خان کے طورپر ہوئی تھی۔ انہوں نے 1944میں جوار بھاٹا کے ساتھ اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا اور تقریباً پانچ دہا ئی تک بالی ووڈ پر راج کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS