یوپی:5جولائی سے کھلیں گے سنیماہال،جم اور اسٹیڈیم

0

لکھنو: (یواین آئی) اترپردیش میں لگاتار کم ہورہے کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد کے درمیان وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پانچ جولائی سے ملٹی پلیکس سنیماہال، جم اور کھیل سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کو کووڈ۔19 انتظام کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم 09 کی میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں کورنا وبا کی حالت کنٹرول میں ہے۔ انفکشن کی شرح کم سے ک ہے جس کو دیکھتے ہوئے پانچ جولائی یعنی پیر سے ملٹی پلیکس سنیما ہال، جم اور اسپورٹ اسٹیڈیم کو کووڈ پروٹول پر عملدرآمد کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے۔ کووڑ کی وجہ سے سنیمال ہال مالکین کے تجارت پر کافی اثر پڑا ہے۔ ان کی ضروریات ور مسائل پر ہمدردانہ غور وفکر کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS