نئی دہلی،(یو این آئی): کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ سرکاروزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو بہتر بنانے کی کوشش میں کورونا وائرس کوپھیلنے کا موقع دے رہی ہے اور اس کی یہ کوششیں لوگوں کی زندگی کے لئے آفت بن رہی ہیں۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ’ملک میں فوری طور پر اور مکمل ٹیکہ کاری کیے جانے کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار کی بے عملی کی وجہ سے ملک میں ویکسین کی قلت ہوئی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ کی طرح حقیقت پرپردہ ڈالنے کے لئے جھوٹ بول رہی ہے اور مضحکہ خیز نعرے گڑھ رہی ہے۔ مرکزی حکومت وزیر اعظم کی نقلی شبیہ کو بچانے کے لئے کورنا وائرس کو پھیلنے کی جگہ دے رہی ہے اوراس سے لوگوں کی جان جا رہی ہے۔‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں سائنس دان کہتے ہیں کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی 2 خوراکوں کے درمیان کے وقفہ کو دوگنا کرنے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
لوگوں کی قیمت پر سرکار مودی کی شبیہ بچانے کی کوشش:راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS
Comments are closed.