نئی دہلی:(یو این آئی) کووڈ۔19وبا کے انفیکشن میں اضافہ سے گھریلو روٹوں پرفضائی مسافروں کی تعداد 65فیصد کی کمی درج کی گئی اور یہ کم ہوکر 20 لاکھ کے قریب رہ گئی۔
کریڈٹ ریٹجنگ ایجنسی اکرا نے آج ایک پریس بیان میں بتایا کہ مئی میں گھریلو روٹوں پر تقریباً 19-20لاکھ مسافروں نے سفر کیا جو اپریل کے مقابلہ میں 65-67فیصد کم ہے۔ اپریل میں یہ اعدادو شمار 57.3لاکھ کے قریب تھا۔ مسافروں کا مئی کا اعدادوشمار 2020کے جون۔جولائی کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اکرا نے بتایا کہ مئی میں دستیا ب سیٹوں کی تعداد بھی اپریل کے مقابلہ 54-55فیصد کم رہی۔ انفیکشن کے خطرے سے محتاط لوگ خود ہی غیرضروری سفر کرنے سے گریز کررہے ہیں۔
اکرا کی صدر کنجل شاہ نے بتایا کہ مئی میں روزانہ اوسطاً 900پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ اپریل میں یہ تعداد دو ہزار کے قریب تھی۔ فی پرواز مسافروں کی اوسط تعداد بھی 93سے کم ہوکر 72پر آگئی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وبا کی وجہ سے مانگ پر دباو رہا۔
شہری ہوابازی کی وزارت نے دو مہینہ کی مکمل پابندی کے بعد گزشتہ برس 25 مئی سے 33فیصد صلاحیت کے ساتھ پروازوں کی اجازت دی تھی جسے آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے دسمبر میں 80فیصد کردیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتہ اسے پھر سے کم کرکے 50فیصد کردیا گیا ہے۔
مئی میں فضائی مسافروں کی تعداد 65فیصد کم: اکرا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS