سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خان میدانتا میں داخل، حالت نازک

0
image:theWire

نئی دہلی :کورونا وائرس سے متاثرہ سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور وہ فی الحال آکسیجن سپورٹ پر ہیں۔ یہ اطلاع میدانتا اسپتال، لکھنؤ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جہاں اعظم خان زیر علاج ہیں۔


اعظم خان کے بیٹے عبداللہ خان بھی کورنا پازیٹو پائے گئے ہیں۔والد اعظم خان اور بیٹے عبداللہ خان 30اپریل کو ٹیسٹ ریورٹ میں کورونا پازیٹو ملے تھے۔
اطلاعات کے مطابق وائرس نے ان کے پھیپھڑوں کو کافی متاثر کیا ہے اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ اعظم خان کو متعدد مقدمات کا سامنا ہے اور وہ سیتاپور جیل میں قید تھے، جہاں 9 مئی کو وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS