ماسکو : (یو این آئی) میکسیکو کی اینڈریا میزا نے مس یونیورس 2021 کاتاج اپنے نام کرلیا ہے۔
اس سال کی مس کائنات لکا مقابلہ امریکہ کے فلوریڈا میں منعقد ہوا تھا اوراتوار کو اس کا آخری رانڈ کا مقابلہ ہوا تھا۔
مس یونیورس مقابلہ کے منتظمین نے ٹویٹ کیا، “نئی مس کائنات میکسیکو سے ہے۔”
اس مقابلے میں ہندوستان کی ایڈلن کاسٹیلینو نے تیسرا رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا اور مس ڈومینیکن ریپبلک کمبرلی جمنیز چوتھی رنر اپ رہی۔ اس کے ساتھ ہی،دوسری رنراپ مس پیرو جینکیک مکیٹا تھیں۔
آینڈریا میزا سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کرتی ہیں۔ میزا اپنے ایتھلیٹک لباس کے برانڈ اینڈریا میزاایکٹوویئر کی بھی مالک بھی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS