وارانسی: (یواین آئی) اترپردیش کے وارانسی میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 651 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کاشی ہندو یونیورسٹی سے موصولہ جانچ نتائج میں 651 میں کورونا وائرس کی تصدیق کے ساتھ ضلع میں ان کی موجودہ تعداد 12928 ہوگئی ہے۔ ان متاثرین کا علاج شہر کے مختلف اسپتالوں کے علاوہ متعلقہ مریضوں کے گھروں پر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک 73752 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 60195 صحت مند او 629 کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS