اقوام متحدہ: (ژنہوا) ہندستان میں کورونا وائرس کی تشویشناک حالات سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا سے مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔اقوام متحدہ نے بھی کورونا کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔
یہ اطلاع اقوام متحدہ کے ترجمان نے دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ’’ہندوستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر ریناٹا لوک۔ ڈیسالین کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی ٹیم آلات اورسامان فراہم کرکے اس وبا سے نمٹنے کے لئے ہندستانی حکام کی مدد کررہی ہے”۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اوراقوام متحدہ کا فنڈ برائےاطفال(یونیسف) سامان اور آلات کی خرید اری کررہے ہیں جس میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے 7000 آکسیجن کنسٹریزراور 500 ناک کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ آکسیجن تیار کرنے والے آلات،کوویڈ۔ 19 تجرباتی مشین اور کٹس شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہندوستان میں موبائل اسپتال یونٹوں کو قائم کرنے اور لیبارٹریوں کی فراہمی میں مدد فراہم کررہا ہے۔ طبی حکام کی مدد کے لئے 2600 ڈبلیو ایچ او فیلڈ افسران کو فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست مہاراشٹر جو ہندوستان میں آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی ریاست ہے ، یونیسف نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم بھی اپنی مہم جاری رکھ رہی ہے جس میں ماسک پہننا،اپنے ہاتھ دھونا ، اور سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے انھیں چھ فٹ دور رہنے کو کہا گیا ہے
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ دنیا بھر میں 25 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں کورونا کے مجموعی معاملات میں سے 38 فیصد اکیلے ہندوستان میں ہیں ۔ ہندوستان میں گذشتہ سات دنوں میں اس وبا کی وجہ سے 15،161 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کووڈ ۔19 کی جنگ میں ہندوستان کی مدد کے لئے آگے آیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS