image:livemint.com

نئی دہلی(یو این آئی) : حکومت نے کووڈ بحران کے سبب مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے ملک کے تقریباً 80کروڑ افراد کو2 ماہ تک ماہانہ فی کس 5 کلو گرام اناج مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خوراک و رسد کے مطابق نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت آنے والوں کو مئی اور جون میں ’پی ایم غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی طرز پر مفت ماہانہ فی کس 5-5 کلو گرام اناج دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت ’انتیودیہ ان یوجنا‘ اور پرایورِٹی ہاؤس ہولڈر کو5 کلو چاول یا گیہوں دیا جائے گا۔ یہ اناج ماہانہ کوٹہ کے تحت دیا جائے گا۔ اس منصوبے کیلئے مرکزی ریاستوں کو 26000 کروڑ روپے کی فوڈ سبسڈی دے گی۔ اس درمیان وزیر خوراک و رسد پیوش گوئل نے ٹوئٹ کرکے وزیراعظم نریندر مودی کو ’پی ایم غریب کلیا اَن یوجنا‘2 ماہ کیلئے پھر سے شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں کی بہبود کے تئیں ہمارے عزم کا اظہار کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS