ممبئی(یواین آئی) راجستھان رائلز کے خلاف یہاں جمعرات کو آئی پی ایل 14 سیزن کے 16 ویں مقابلے میں مسلسل چوتھی جیت درج کرنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹی-20 کرکٹ میں ہمیشہ شراکت داری اہم رہی ہے ۔ جب ایک سرے پر کھلاڑی اچھاکھیل رہاہوتا ہے تو میرے لئے یہ یقینی بنانا اہم ہوتا ہے کہ میں اپنا وکٹ نہ گنواؤں، حالانکہ کئی بار ایسانہیں بھی ہوتا ہے ۔وراٹ نے میچ کے بعد کہا، ‘‘دیودت پڈیکل کی اننگ شاندارتھی۔ انہوں نے گزشتہ اوراپنے پہلے آئی پی ایل سیزن میں بھی اچھی بلے بازی کی تھی۔ ڈریسنگ روم میں ان کے 30 رن کے بعد اننگ کو آگے نہ بڑھاپانے کے بارے میں کافی بات چیت ہوئی تھی، لیکن اس میچ میں انہوں نے کسی بلے باز کو میدان پر آنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ سچ کہوں تو بلے بازی کے لئے یہ اچھی پچ تھی اوران کے اور پڈیکل کے اونچے قد ہونے کے سبب گیندبازوں کو لینتھ کے ساتھ جدوجہد کرنی کرنی پڑرہی تھی۔’’آرسی بی کے کپتان نے کہا، ‘‘میں اورپڈیکل نے ان کی سنچری کے بارے میں بات کی تھی۔ وہ مجھ سے میچ ختم کرنے کے لئے کہہ رہے تھے ، لیکن میں نے ان سے کہا کہ پہلے اپنی سنچری مکمل کرلو۔ انہوں نے کہا کہ اورسنچری آجائے گی۔ پھر میں نے کہا آپ ایک لینڈمارک میں آنے کے بعد یہ کہہ سکتے ہیں۔ وہ سنچری کے حق دارتھے ۔ بیشک ہمارے پاس گیندبازی میں بڑے نام نہیں ہیں، لیکن ہمارے پاس بااثرگیندباز ہیں۔ ہماری گیندبازی میں گہرائی ہے اور تمام گیندباز پیشہ ورہیں۔ ہم نے اس سیزن کے آخری اووروں میں اب تک کے سب سے زیادہ وکٹ لئے ہیں، جس پر ہمیں فخر ہے ۔ پڈیکل کی اننگ شاندارتھی، لیکن میں ایسا ماحول بنانے کے لئے گیندبازوں کو بھی کریڈٹ دینا چاہوں گا۔ ہم اچھا کھیل رہے ہیں اور صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS