بیونس آئرس(یواین آئی) : ہندوستان نے شکست کے دہانے سے شاندار واپسی کرتے ہوئے اولمپک چمپئن ارجنتائنا کو پہلے مقررہ وقت میں 2-2 سے روکا اور پھر گول کیپر پی آر سریجیش کی عمدہ کارکردگی نے میزبان ارجنٹائنا کو 3-2 سے شکست دیکر بونس پوائنٹس بھی حاصل کیا۔آخری سیٹی میں محض 25 سیکنڈ باقی رہ گئے تھے کہ ہندوستان کو پنالٹی کا کارنر دیا جبکہ اس وقت ارجنٹائنا 2-1کی برتری کے ساتھ آگے تھا۔ ہرمن پریت سنگھ کی بجلی کی سی رفتار سے لگائے ڈریگ فلک سے ہندوستان نے میچ کااسکور 2-2 کردیا۔ پھر میچ کے فیصلے کے لئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے للت اپادھیائے ، روپندر پال سنگھ اور دلپریت سنگھ نے گول اسکور کئے ، جبکہ ہندوستان کے تجربہ کار گول کیپر پی آر سریجیش نے ہندوستان کو بونس پوائنٹس کے ساتھ ساتھ جیت دلانے کے لئے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے مقررہ وقت میں نائب کپتان ہرمن پریت سنگھ کے شاندار گول کے ساتھ 21 ویں منٹ میں1-0کی برتری حاصل کرلی تھی ۔ ارجنٹائنا نے جوابی حملہ کیا جس سے ان کو فائدہ ہوا اور میزبان ٹیم کے مارٹن فریرو نے 28 ویں منٹ میں ارجنٹائنا کے لئے گول کر کے میچ کو برابر کردیا۔ فریرو نے 30 ویں منٹ میں ارجنٹائنا کو ایک اور پنا لٹی کارنر ملا اور 2-1 کی برتری دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا تھا حالانکہ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر دباؤ برقرار رکھا تھا۔ آخری کوارٹر کے آخری لمحات میں من پریت نے ہندوستان کو ایک پنالٹی کارنرملا جو آخر میں فیصلہ کن ثابت ہوا۔ اس پنالٹی کارنر پر ہرمن پریت نے میچ کو برابر کیا اور اس کے بعد ہندوستان نے شوٹ آؤٹ میں میچ جیت لیا۔
ہندوستان نے ارجنٹائنا کو شوٹ آؤٹ میں 3-2 سے شکست دی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS