شانتی پور(ایجنسیاں )مغربی بنگال میں اتوار کے روز انتخابی مہم کے لئے یہاں آنے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کوچ بہار کے سیتل کوچی میں تشدد کے دوران چار لوگوں کی موت کے لئے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ یہ دیدی کی بیان بازی کا نتیجہ ہے جس میں انہوں نے مرکزی افواج کا گھیراؤ کرنے کے لئے لوگوں کو اکسایا تھا۔مسٹر شاہ نے بنگال کے عوام سے اگلے چار مرحلوں کی ووٹنگ کے لئے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو منتخب کرنے کے لئے کہا ۔وزیر داخلہ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ 2 مئی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد ریاست مکمل طور پر تشدد سے پاک ہوگی۔ شاہ نادیہ میں شانتی پور اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار جگناتھ سرکار کے لئے روڈ شو میں حصہ لینے آئے ہیں۔وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ کسی کی بھی موت تکلیف دہ ہے اور ترنمول کانگریس سپریمو کے ذریعہ اشعال انگیز تقریر کچھ روز پہلے سیتل کوچی میں کی گئی تھی ، جہاں چار لوگوں کی گولی لگنے سے موت ہوگئی۔سیتل کوچی اسمبلی حلقہ وہ جگہ ہے جہاں محترمہ بنرجی نے اس ہفتے کے شروع میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں شانتی پور کے حلقہ انتخاب میں 17 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 324 امیدوار میدان میں ہیں، ان میں ترنمول کانگریس کے 42، بی ایس پی کے 32، بی جے پی کے 45، بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے ایک، مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی کے 25، کانگریس کے 11، این پی پی کے ایک، فارورڈ بلاک کے 2، آر ایس پی کے ایک اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے 76 کے علاوہ 106 آزاد امیدوار شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS