Image:keralakaumudi

رانچی : راجدھانی رانچی میں گزشتہ ہفتہ ہی ماب لنچنگ کے سچن نامی شخص کے موت کا معاملہ سامنے آیاتھا۔ اس سلسلے میں اسمبلی تک میں جم کر ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ ابھی یہ معاملہ پُرامن بھی نہیں ہواتھا کہ رانچی کے ہی انگڑا تھانہ علاقے میں ایک نوجوان بھیڑ کا شکار بن گیا ہے۔ دیہی باشندوں نے بائیک کا ٹائر چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے نوجوان کو اس قدر مارا کہ اس کی موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق انگڑا واقع سرکا گاؤں میں ہفتے کی دیر رات دیہی باشندوں نے ایک نوجوان کو پکڑا اور اس کی جم کر پٹائی کردی۔ دیہی باشندوں نے نوجوان پر موٹر سائیکل کے ٹائر چوری کا الزام لگاکر اس کی اس قدر پٹائی کی کہ موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوک کی شناخت 26سالہ مبارک خان کی شکل میں ہوئی ہے۔ دوسری طرف مہلوک کے اہل خانہ نے سازش کے تحت قتل کا الزام لگایاہے۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی مبارک خان کے گلے، ہاتھ اور پیر میں چوٹ کے نشانات ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ گلا گھونٹ کر اس کا قتل کیاگیاہے۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس لاش کو تھانے لے گئی۔بتایا گیاہے کہ مہلوک نوجوان بائک کا ٹائر اور بیٹری چوری کرکے اپنے دو ساتھیو ںکے ساتھ فرار ہورہاتھاکہ اچانک ان کی بائک پھسل گئی اور ملزم نوجوان نیچے گر گیا۔ اسی دوران پیچھے آرہی بھیڑ نے نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی جم کر پٹائی کردی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS