لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ مرادآباد میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروانا بر سر اقتدار بی جے پی کی مایوسی کا ثبوت ہے اور ضرورت پڑی تو ان کی پارٹی اس ایف آئی آر کی کاپی کی ہورڈنگ بنوا کر لکھنؤ میں جگہ جگہ لگوا دے گی۔ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیاکہ یو پی کی بی جے پی حکومت نے میرے خلاف جو ایف آئی آر درج کروائی ہے ، عوامی مفاد میں اس کی کاپی ریاست کے ہر باشندے کو مطلع کرنے کے لیے یہاں شائع کر رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو دارالحکومت لکھنؤ میں ہورڈنگ بھی لگوا دیں گے ۔ یہ ایف آئی آر شکست کھاتی بی جے پی کی مایوسی کی علامت ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS