کسان تحریک معاملہ برطانوی ہائی کمشنر طلب

0

نئی دہلی : ہندوستان نے زرعی اصلاحاتی قوانین کے سلسلے میں کسانوں کے احتجاجی مظاہرے کا مسئلہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے کو اپنے اندرونی مسائل میں دخل اندازی قرار دیتے ہوئے ’ سخت اعتراض کیا ہے ۔ سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے منگل کے روز برطانیہ کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے اس پر سخت اعتراض درج کروایا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سکریٹری خارجہ نے یہ واضح کیا کہ یہ معاملہ ایک جمہوری ملک کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ کو ووٹ بینک کی سیاست سے دور رہنے کی صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری ملک کو دوسرے جمہوری ملک کے داخلی امور میں دخل نہیں دینا چاہیے ۔
قبل ازیں پیر کے روز گذشتہ 100 دن سے زیادہ وقت سے ہندوستان میں چلنے والے کسان تحریک کے سلسلے میں برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوئی۔ تحریک کار کسانوں کی سلامتی اور میڈیا کی آزادی کے سلسلے میں حکومت ہند پر دباؤ بنانے کے لیے برطانیہ کی پارلیمنٹ درخواست کیے جانے کے بعد یہ بحث ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اس درخواست پر ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دستخط کیے تھے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS