صدر جمہوریہ نے کورونا ویکسین لگوائی

0
Image:The Indian Express

نئی دہلی : صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے طور پر بدھ کے روز ویکسین لگوائی۔موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر کووند نے دہلی کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں کورونا ویکسین لگوائی۔ صدر کی اہلیہ سویتا کووند بھی ان کے ہمراہ اسپتال گئیں۔یکم مارچ سے دوسرے مرحلے کی ویکسی نیشن مہم کے ایک حصے کے تحت ، 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری اور 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد جن کو سنگین بیماریوں کا سامنا ہے ، انہیں ٹیکے لگائے جائیں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS