دہلی والوں کو مہنگائی کا دھچکارسوئی گیس 50روپے مہنگی نئی قیمت پیر سے

0

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی کے لوگوں کو مہنگائی کا جھٹکا لگا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلو والے ایل پی جی گیس سلنڈرکی قیمت 50 روپے بڑھ گئی ہیں، جب کہ نئی قیمت پیر کے روز دوپہر 12 بجے کے بعد نافذ ہوگی۔ یہی نہیں قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد 14.2 کلو والے سلنڈر کی قیمت 769 روپے فی سلنڈر ہوجائے گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے دہلی میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے سے بڑھ کر 719 روپے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ دسمبر 2020 میں بھی دہلی میں رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جب کہ ایک بار پھر 50 روپے کا بم دہلی کے لوگوں پر پھوٹا ہے۔واضح رہے کہ ویسے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی کی قیمت میں تبدیلی ہوتی ہے۔ اس بار یکم فروری کو صرف کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 190 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ اس کٹوتی کے بعد ملک کی راجدھانی میں 19 کلو والے سلنڈر کی قیمت 1533 روپے، کولکاتا میں 1598.50 روپے، ممبئی میں 1482.50 روپے اور چنئی میں 1649 روپے ہوگئے ہیں، لیکن گھریلو گیس کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ حالانکہ دہلی میں اتوار کو 50 روپے بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS