نئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فارکسان ادھیکار‘مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کوان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہئے۔
گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے کسان اپنے حقوق کے لئے مودی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ کر رہے ہیں۔ آج پورا ہندوستان کسانوں پر مظالم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔ آپ کو بھی جڑیں اور اس ستیہ گرہ کا حصہ بنیں‘‘۔
اواضح رہے کہ کانگریس آج ملک بھر میں’کسان ادھیکار دیوس‘منارہی ہے اور ریاستوں کے دارالحکومت میں اس کے کارکنان تینوں زراعی قوانین کو واپس لینے کے لئے سرکار پر دباؤ بنانے کے لئے راج بھونوں کا گھیراؤ کر رہے ہیں ۔
کانگریس نے بھی اپنے آفیشل ہینڈل پردہلی کی سرحد پر پر احتجاج کر رہے ایک بزرگ کسان کا ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے،جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں’’جو راجہ ہوتا ہے وہ سب عوام کا ماں باپ ہوتا ہے۔ جس راجہ کو اپنے کوعوام سڑکوں پر دیکھ کردکھ نہیں ہوتا وہ راجہ راج کے قابل نہیں ہوتا ہے ‘‘۔
اسپیک اپ فارکسان ادھیکار مہم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کریں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS