ممبئی :ممبی کے 29 بڑے شاپنگ مال کو آج یہاں ممبئی فائر بریگیڈ نے فارم جے کے تحت(آگ سے حفاظت کے اقدامات کے سلسلے میں پائی جانے والی خامیوں کے سبب)نوٹس جاری کیاہے۔ یہ نوٹس ان مالز کے معانئے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔
ممبئی فائر بریگیڈ کے چیف فائرآفیسر کے مطابق،لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کھولے گئے ان مالز میں فائرسیکیورٹی کے اصولوں کی صرف "جزوی طور پر تعمیل"کی گئی ہے۔
نوٹس جن 29 مالوں کو جاری کیا گیا ہے ان میں سٹی سنٹرمال،سی آر2 مال(نریمن پوائنٹ)،نشترامال(دادر)،سبوربیا مال(باندرہ مغرب)،ٹھاکر شاپنگ مال(کاندیولی)،ہائکو مال شامل ہیں(پوائی)اورڈریمز دی مال شامل ہیں ۔
واضح رہیکہ گنجان مسلم آبادی والے علاقے ناگپاڑہ سے قریب واقع سٹی سینٹرمال میں زبردست آتشزدگی جس میں کروڑوں کی مالیت کے سامانوں کا نقصان ھوا تھا اس کے بعد محکمہ فائر نے شہر کے سبھی مالز کا فائر سیکوریٹی آڈیٹ کیا تھا جس کے دوران بعد یہ کاروائی کی گئی ہے۔
آگ کے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر 29 شاپنگ مال کو نوٹس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS