نومبرمیں سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

0

نئی دہلی: یومیہ استعمال ہونے والی متعدد اشیا کی  قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کی وجہ سے لوگوں کے باورچی خانے کا بجٹ  درہم برہم  ہو چکا  ہے،لیکن اس سے کچھ راحت ہے کہ نومبر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ نہیں ہوا ہے۔ انڈین آئل سمیت کسی بھی سرکاری تیل کمپنی نے نومبر میں 14.2 کلووالے  سبسڈی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمپنیوں نے چار بڑے میٹرو میں 19 کلوگرام والے  کمرشل سلنڈروں کی قیمتوں میں 78 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
سرکاری تیل کمپنیوں نے آخری بار جولائی میں 14.2 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کیا تھا۔
دہلی میں 14.2 کلو والے سبسڈی  گیس سلنڈر 594 روپے کا ہوگا۔ ممبئی میں بھی اس کی قیمت اتنی ہی ہے جبکہ چار بڑے میٹروز میں  سے کولکاتہ میں سب سے زیادہ 620.50 روپے کا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS