نائیڈو نے ریاستوں کی تاسیس پرخوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہارکیا

0

نئی دہلی: نائب صدرایم وینکیا نائیڈو نے ہریانہ،مدھیہ پردیش،کرناٹک اور چھتیس گڑھ سمیت دیگر ریاستوں کو ان کی یوم تاسیس پر خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہارکیا۔
 نائیڈو نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ ان ریاستوں کو ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونا چاہئے اورخوشحالی کے نئے سنگ میل حاصل کرنا چاہئے۔ نائب صدر نے ہر ریاست کے لئے الگ الگ  ٹویٹ کیا۔ انہوں نے ہریانہ،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ ،کرناٹک،کیرالہ، آندھرا پردیش،انڈمان ونکوبار،پنجاب،لکشدیپ اور پڈوچیری کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش  کیں۔
انہوں نے ہریانہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ "دودھ دہی ، کھاٹ اورکھیتی کے ٹھاٹ والے ہریانہ کی تمام بہنوں اور بھائیوں کو ’ہریانہ ڈے‘کی مبارکباد۔"
مدھیہ پردیش کے سلسلے میں  مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ’’مدھیہ پردیش کے بھائیوں اور بہنوں کو ریاست  کی یوم تشکیل  کی دلی مبارکباد!‘‘ہندوستان کا  دل  کہلائے جانے والی یہ ریاست تاریخ ، ثقافت اور قدرتی خوبصورتی کا ایک حیرت انگیز سنگم ہے۔  ریاست کے سبھی باشندے  صحت مند، خوشحال ہوں یہی  میری خواہش ہے۔‘‘
چھتیس گڑھ کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ "لوگوں کی لوک روایت،منفرد ثقافت اور فطرت سے جڑے لوگ چھتیس گڑھ کو خاص بناتے ہیں۔ چھتیس گڑھ کی یوم تاسیس پر میری نیک خواہشات!یہ خطہ نئی بلندیوں کو چھوئے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS